
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔
اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، گرین الیکٹرو بس، اسپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔
مریم نواز نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیرمعمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں







