تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز باتوں سے نہیں کھولا جائے گا، ایران

امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات پر ایرانی پاسداران انقلاب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز باتوں سے نہیں کھولا جائے گا۔

 

تہران سے ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال مضبوطی سے ہمارے مکمل کنٹرول میں ہے۔

 

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔

 

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔

 

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کرنے کے ٹرمپ کے بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں

جواب دیں

Back to top button