
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دے دی۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے نئے صدر پہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہوجائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت تک ہم ایران کو مکمل طور پر تباہ یا پتھر کے زمانے میں واپس بھیج دیں گے







