تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر ٹرمپ کی برطانیہ اور فرانس پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر برطانیہ اور فرانس پر تنقید کی اور کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا۔

 

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا، فرانس ایران کے قصاب کے حوالے سے بہت غیر مددگار رہا، یاد رکھیں گے۔

 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہ کرنے والے ممالک کے لیے تجویز ہے، جیٹ فیول امریکا سے خریدیں، ہمارے پاس وافر مقدار موجود ہے۔

 

انھوں نے کہا ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز کی طرف جائیں اور فیول حاصل کر لیں۔ ٹرمپ نے کہا امریکا اب مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے موجود نہیں تھے۔

 

امریکی صدر نے کہا کہ ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے، جا کر اپنا تیل خود حاصل کریں۔ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا

جواب دیں

Back to top button