
سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والی صورتِ حال کے اثرات کورونا سے بھی بڑھ کر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِخزانہ محمد الجدعان نے امریکا کے شہر میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سپلائی چین میں شدید تعطل پیدا ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے
محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت نے 50 برسوں میں پائپ لائن انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی۔
انہوں نے کہا کہ تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر جنگ کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
سعودی وزیرِخزانہ نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کار استحکام، یقین دہانی، ترقی کے امکانات اور رسک کے مطابق منافع کو ترجیح دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش حیثیت رکھتی ہے







