
لاہور۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا آغاز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قذافی سٹیڈیم آمد
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پی ایس ایل 11 میں حصہ لینے والی ٹیمز کے مالکان سے تعارف کرایا گیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پی ایس ایل 11 میں شریک تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا افتتاحی میچ کی دونوں ٹیموں حیدر آباد کنگز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے بھی تعارف کرایا گیا
لیجنڈ وسیم اکرم پی ایس ایل 11 کی ٹرافی گراونڈ میں لائے
افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجا گیا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل 11کے آغاز پر تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی میچ بھی دیکھا
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب۔ صوبائی وزراء سلمان رفیق۔ فیصل ایوب کھوکھر ۔ ایڈوائزر علی ڈار ۔ چیف سیکرٹری۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے







