
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ "ڈیل کا وقت گزر رہا ہے”۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، ایرانی ہم سے ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی پھر بھی عوام میں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری تجاویز کو صرف "دیکھ” رہے ہیں۔ یہ صحیح نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کو "دیر ہونے سے پہلے” سنجیدہ ہوجانا ہوگا۔ کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے، صدر ٹرمپ فوجی کارروائی سے قبل سفارت کاری کو پہلا آپشن سمجھتے ہیں







