
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی انٹیلیجنس کے مطابق روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے۔
برطانوی اخبار کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی مانگی ہیں، روس نے ایس 400 کے لیے ایرانی درخواستوں کو مسترد کردیا
دوسری جانب کریملن نے ان دعوؤں پر کہا ہے کہ بہت سی افواہیں ہیں، ہم ایرانی قیادت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سینئر مغربی عہدیدار نے کہا کہ روس ایرانی حکومت کے وسیع تر سیاسی استحکام کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا۔







