تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

حزب اللّٰہ کا تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی تل ابیب میں واقع علاقے کریا کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس سے وابستہ ایک تنصیب کو بھی ہدف بنایا۔

کریا اسرائیلی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں کا بھی مرکز ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللّٰہ کی جانب سے رات کے دوران وسطی اسرائیل کی طرف داغے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں تباہ کر دیا۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو مسترد کر دیا

جواب دیں

Back to top button