تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پی ایس ایل 11: کپتانوں کااچھی کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار

لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞپاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل 11 کی تیاری بہترین رہی ہے اور ٹیم اچھا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سال پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے ہیں اور مستقبل میں بھی لیگ میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے جلد گھل مل جائیں اور ایک مضبوط ٹیم بن کرکھیلیں ۔راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھاکھیل پیش کریں۔ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ ملتان ایک اچھی ٹیم ہے، تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ وہ شائقین کو مس کریں گے، لیکن ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر ٹی وی پر شائقین کے لیے دلچسپ مقابلہ پیش کرے گی ۔ ۔

جواب دیں

Back to top button