
روس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس میں یوکرین کے متعدد شہروں کو 948 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے 556 ڈرونز داغے گئے، جو دن کے وقت ہونے والا ایک انتہائی غیر معمولی حملہ تھا، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
مقامی حکام کے مطابق مغربی شہر لویف میں 16ویں صدی کی برنارڈائن خانقاہ جو شہر کے مرکز میں واقع یونیسکو عالمی ورثہ سائٹ کا حصہ ہے کو نقصان پہنچا۔
یوکرین انتظامیہ کے مطابق دو کے بعد رات میں 392 ڈرونز اور 34 میزائل داغے گئے







