تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کا قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل سے حملہ

قطر انرجی نے کہا ہے کہ قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر بدھ کی شام میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ قطر انرجی کے مطابق حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطر نے اس کارروائی کو خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے اپنی قومی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے براہ راست قرار دیا ہے۔

 

قطری وزارت خارجہ نے زور دےکر کہا ہےکہ اگرچہ قطر نے اس جنگ کے آغاز سے ہی خود کو اس سے الگ رکھا اور کسی بھی کشیدگی میں شامل نہ ہونے کی پالیسی اپنائی، تاہم ایرانی فریق مسلسل اسے اور پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جو ایک غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے اوریہ علاقائی سلامتی کو کمزور کر رہا ہے جبکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے

جواب دیں

Back to top button