تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کا آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کی 58 ویں لہر کے تحت اسرائیل اور امریکی اڈوں پر بڑے حملوں کا دعویٰ

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کے تحت حملوں کی 58 ویں لہر میں اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

 

پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق یہ وسیع کارروائی صبح کے وقت شروع کی گئی اور اسے رمضان جنگ کے شہید بچوں کے نام کیا گیا۔

 

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خاص طور پر میناب اسکول واقعے کے متاثرین اور حالیہ کشیدگی میں جاں بحق ہونے والے تین روزہ بچے مجتبیٰ کی یاد میں کیے گئے۔

پاسداران کے مطابق اس آپریشن میں انتہائی درست اور بھاری میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں 2 ٹن وزنی وارہیڈ سے لیس خرمشہر میزائل، متعدد وارہیڈ والے قدر میزائل، جدید فتاح اور خیبر شکن میزائل شامل ہیں۔

 

بیان کے مطابق اس کے علاوہ فتح اور قیام جیسے درمیانی فاصلے کے میزائل اور بڑی تعداد میں خودکش ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔

 

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے شمالی اور وسطی حصوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں نہاریا، بیت شمش، تل ابیب اور مغربی بیت القدس شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button