
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد احتیاطاً ریفائنری بند کردی گئی ہے۔
خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ریفائنری پرڈرون حملےکےبعد صورتحال قابو میں ہے جبکہ محدود آگ پرقابو پا لیاگیا۔
اس حوالے سے شپنگ ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ پی این ایس سی چارٹرجہاز کی تیل لوڈنگ کے دوران راستنورہ پورٹ پرڈرون حملہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق حملےکےوقت پی این ایس سی چارٹر جہازپرپاکستان کیلئےتیل لوڈ کیا جارہاتھا تاہم بعد ازاں تیل کی لوڈنگ معطل کر دی گئی







