تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، عملہ محفوظ رہا

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ جہازوں کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انھیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے اپنے امریکی اتحادی سے طیارے گِرنے کی وجوہات کے حوالے سے تعاون کیا جا رہا ہے۔

اس کے مطابق طیارے گِرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button