تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف احمد آباد اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز فی الحال 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا 2 پوائنٹس مگر کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button