
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے تاہم اس بار مذاکرات جنیوا میں ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات میں ہی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ تہران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل کا یہ ایک اچھا موقع ہے، تہران مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دیگر راستے بھی کھلے ہیں۔
ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا حل سفارتکاری سے چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ایرانی حکام آئندہ مذاکرات میں اس مؤقف کو سنجیدگی سے لیں گے







