تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

علیمہ خان کیخلاف مقدمہ، آخری گواہ کل جرح کیلئے طلب

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے علیمہ خان کیخلاف کیس میں آخری گواہ کو کل جرح کےلیے طلب کرلیا۔

 

اے ٹی سی روالپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف کیس میں جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

 

علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

 

مقدمے کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر انسپکٹر افتخار احمد پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی۔

 

عدالت نے مقدمے کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل احمد کو کل جرح کےلیے طلب کرلیا ہے

جواب دیں

Back to top button