تازہ ترینخبریںپاکستان

شانگلہ: پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید

خیبر پختون خوا کے علاقے شانگلہ میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ نور اسلام بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے، جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمٰن شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button