
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رچ میں پیش آیا، واقعے میں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق ٹمبلر رچ کے 1 ہائی اسکول سے 6 اور 1 گھر سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 1 شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
فائرنگ سے 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 افراد اسکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ مشتبہ حملہ آور کو بھی مردہ پایا گیا







