
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔
وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی







