تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی ،تیمور سلیم جھگڑا

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1 لاکھ 49 ہزار 782 ووٹ شہرناز عمر ایوب کو ملے، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 686 ووٹ بابر نواز کو ملے، ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 600 فارم 45 کی ایک کتاب ہم نے تیار کی ہے، اصلی نتیجہ ہمارے پاس ہے۔

 

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریاست میں وزیرِ اعلیٰ کی وزیرِ اعظم کے بعد دوسری بڑی پوزیشن ہے، 2 روز پہلے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جو کچھ 8 فروری 2024ء کو ہوا، وہی کچھ ہری پور کے 2025ء کے ضمنی الیکشن میں ہوا، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی کوئی کیسے سرمایہ کاری کر سکتا ہے

جواب دیں

Back to top button