تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

میرے والد کی زندگی کا ثبوت مانگا جائے ، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان پر زور دیں کہ وہ ان کے والد کی زندگی کا ثبوت فراہم کریں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے قاسم خان کے پیغام کے مندرجات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’میرے والد 845 دنوں سے زیرِ حراست ہیں۔ پچھلے چھ ہفتوں سے اُنھیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی بہنوں کو آنے جانے سے منع کیا گیا ہے، یہاں تک کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود بی رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ کوئی فون کال، کوئی ملاقات اور زندگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔‘

قاسم خان کا کہنا تھا کہ ’میرا اور میرے بھائی کا والد سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ یہ ہمارے خاندان کو یہ جاننے سے روکنے کی دانستہ کوشش ہے کہ آیا وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور ہر جمہوری آواز سے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کی زندگی کا ثبوت مانگیں۔

جواب دیں

Back to top button