تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مستقبل میں بھی کابل کی جانب سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے حوالے سے ہر طرح کی اُمید ختم کر دی ہے اور اسلام آباد کو مستقبل میں بھی کابل کی جانب سے اچھائی کی کوئی امید نہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جب افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو انھوں نے خود انھیں خوش آمدید کہا تھا کیونکہ اُس وقت تک اچھائی کی اُمید رکھنی چاہیے جب تک کچھ بُرا نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کئی مرتبہ دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر افغان طالبان سے مہذب انداز بات چیت کرنے کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی لیکن اب پاکستان نے افغان طالبان کی باتوں کو سنجیدہ لینا یا اُن پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی افواج کی پر خوست میں فضائی حملے کے الزام پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک ڈسپلن فوج اور ’ہم کبھی بھی سویلینز یا عام شہریوں پر حملہ نہیں کرتے ہیں۔‘

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اگر افغاانستان میں کارروائی کرے گا تو واشگاف انداز میں کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک ترکیہ، ایران، سعودی عرب، چین اور قطر سب یہی چاہتے ہیں کہ اس خطے اور پاکستان میں امن ہو جس کا فائدہ اُن ممالک کو بھی ہو گا اور پاکستان اسی وجہ سے افغانستان کو فوری جواب نہیں دے رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button