تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ڈکی بھائی‘ کی درخواست ضمانت منظور ، رہائی کا حکم بھی آگیا

لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی ایپس کے فروغ سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعد الرحمان کو رواں برس اگست میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے کے لیے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے تھے۔

ان کی گرفتاری کے وقت این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ڈکی (سعد الرحمان) اپنا نام پی این آئی ایل میں موجود ہونے کے باوجود ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور جب وہ امیگریشن کے لیے پہنچے تو انھیں گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button