
کرکٹ کا سب سے روایتی اور قدیمی مقابلہ ایشز سیریز ہے جو ہر دو سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ اس سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ کھیلے جاتے ہیں جو ایک جنگ کی کیفیت پر مبنی ہوتے ہیں۔
اس جنگ کا آغاز کیسے ہوا ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ اگر نہیں جانتے تو ملاحظہ فرمائیں ۔
آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 1877 میں ہوا۔
پانچ سال بعد اوول میں کھیلے گئے ایک میچ میں انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست ہوئی۔
اسپورٹس ٹائمز اخبار نے اس ہار کو کچھ یوں لکھا کہ انگلینڈ کرکٹ دفن ہوچکی اور اس کی راکھ آسٹریلوی ٹیم اپنے گھر لے جائے گی۔
ٹھیک ایک سال بعد آسٹریلیا میں سیریز سے ہونی تھی۔
اس وقت کے انگلش کپتان ایو بلگ نے جانے سے قبل یہ عزم ظاہر کیا کہ ان کی ٹیم وہ راکھ اپنے پاس واپس لے آئیں گے۔
انگلینڈ نے سیریز جیتی تو میلبرن سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے انگلش کپتان کو ایک چھوٹا گلدان دیا۔جس میں بال کی راکھ تھی اور یہ کہا کہ یہ آسٹریلوی ٹیم کی راکھ ہے۔
اس واقعے کے بعد سے سیریز کا نام ایشز پڑگیا اور 1927 کے بعد ایوبلگ کی موت کے بعد یہ گلدان ان کی اہلیہ نے ایم ایم سی کو دے دیا







