تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ہے۔

باغ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی کی یدھ میں ہندوستان کو افواج پاکستان نے زناٹے دار تھپڑ رسید کیا تھا، ہندوستان کو زناٹے دار تھپڑ رسید کرنے پر امریکی کانگریس کی رپورٹ نے مہر لگا دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر تقریر میں ذکر کرتے ہیں کہ 7 نئے نکورے جہاز پاکستان نے گرائے، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمارے بہادر جوانوں کی بدولت عزت سے نوازا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنے کے بل گرایا۔

جواب دیں

Back to top button