تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دے دیا

امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا، ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شرکت کی۔

امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نےکہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے، سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں صدر ٹرمپ کے حوالے سے کہا گیا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سعودی عرب کو باضابطہ طور پر ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کر کے اپنے فوجی تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button