تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بجٹ کے علاؤہ دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفینس ڈویژن کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک سمری منظور کرتے ہوئے مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں ہونے والے ای سی سی اجلاس کے دوران سکیورٹی، دفاعی منصوبوں، اور تنظیمی اصلاحات کے متعدد منصوبوں کے لیے گرانٹس کی منظوری دی۔

ای سی سی نے وفاقی سول آرمڈ فورسز کے زیر استعمال دفاعی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی درخواست پر 10 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں دفاع کے لیے 2550 ارب روپے رکھے تھے۔ یہ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اس کے علاوہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button