
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو 10 کھرب ڈالر تک بڑھائیں گے۔
ٹرمپ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں تو محمد بن سلمان نے کہا ’ضرور۔‘
ٹرمپ نے اسے ’بہت اچھا‘ کہا اور اس پر سعودی ولی عہد کو داد بھی دی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ محمد بن سلمان ان کے دوست ہیں اور ’امریکہ اس سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔‘
ٹرمپ نے کہا ’دس کھرب ڈالر، ٹھیک ہے۔۔۔ شکر ہے آپ نے یہ بتایا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میں یہ سب کو بتاؤں۔







