
مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
نے حالیہ ہونے والی پاک ، بھارت کشیدگی اور عالمی اثرورسوخ کے متعلق گفتگو کی ۔
گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے، مودی دنیا سے منہ چھپارہا ہے، امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتاہے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔







