
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد آج امریکا پہنچ رہےہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب امریکا سے 48 طیارے خریدنا چاہتا ہے جن کی مالیت کئی ارب ڈالر ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔
امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دفاع، اے آئی اور سویلین نیو کلیئر پروگرام پربات چیت ہوگی۔







