تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فلیڈ مارشل نے واضع کر دیا ہے کہ دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی کا دورہ وانا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنیچر کو جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے کیڈٹ کالج کا دورہ کیا۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے دشمن آرمی پبلک سکول جیسی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن ہماری افواج نے بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت سے کسی بھی معاملے پر آپ کے اختلافات یا ناراضگی ہو سکتی ہے لیکن کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ آسلحہ اُٹھا کر محاذ آرائی شروع کر دے۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button