تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسسیاسیاتپاکستان

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ سلمان آغا ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم میں مہیش تھیکشانا کی جگہ پرمود مدھوشن کو شامل کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button