
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ ایک روزہ میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے







