تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شادی میں چکن فرائی پر دلہا دلہن کے رشتہ داروں میں جھگڑا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی، جب دلہا اور دلہن کے مہمانوں کے درمیان چکن فرائی کی تقسیم پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران کھانے کے کاؤنٹر پر چکن فرائی کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے دوران معمولی تلخ کلامی نے شدت اختیار کر لی اور دونوں جانب سے مہمان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔

 

جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ شادی کی خوشیوں کا منظر ہنگامے میں بدل گیا، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر کرسیاں، برتن اور کھانے کی اشیاء پھینک دیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کی وجہ صرف یہ تھی کہ ایک جانب کے مہمانوں کو لگتا تھا کہ دوسرے فریق نے چکن فرائی زیادہ کھا لی، جس پر غصے میں آکر بات مار پیٹ تک جا پہنچی۔

جواب دیں

Back to top button