تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بھارتی فوج شکست کو ہضم نہیں کر پائی ، گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ انتہائی تشویشناک ہے ، پاک فوج

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے , فوجی قیادت کی شدید الفاظ میں مذمت

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر بھارتی نے یہ پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، ایسا لگتا ہے بھارتی فوج اور اسکی سیاسی قیادت معرکہ حق کی شکست تسلیم نہیں کر پائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پائی کہ انہیں معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی، بھارت کی جھوٹ کی پرتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کا اصلی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز مانتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button