تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کرنا ، دہشتگردی کے عوامل میں ہے شامل ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ان عوامل کو جاننا ضروری ہے جن کی وجہ سے دہشتگردی اب بھی موجود ہے۔‘

 

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 14500 سے زائد آپریشنز کیے گئے، رواں سال مارے جانے والے خارجیوں کی تعداد پچھلے 10 سال سے زیادہ ہے، وہ کونسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے دہشتگردی موجود ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اسپیس دی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کی پانچ بنیادی وجوہات بیان کی ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ان کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

 

دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کرنا اور قوم کو سیاست میں الجھانا

 

انڈیا کا افغانستان کو بیس کے طور پر استعمال کرنا

 

افغانستان میں دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں اور ہتھیاروں کی موجودگی

 

دہشتگردی کے پیچپھے ایک ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ ہے جسے سیاسی پشت پناہی حاصل ہے

جواب دیں

Back to top button