
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا اس رات وہ اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔
مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔







