
بہائی مذہب دنیا کے دیگر قدیم مذاہب کے مقابلے میں نسبتاً نیا ہے۔ اس کی بنیاد 1863 میں ایران میں بہاء اللہ نے رکھی تھی۔ بہائیوں کا عقیدہ ہے کہ بہاء اللہ زمین پر خدا کی نشانی ہیں۔ البتہ بہاء اللہ خود کہہ چکے ہیں کہ وہ خدا کے پیغمبر نہیں ہیں۔
بہائی عقیدے کے پیروکار تمام مذاہب کو صحیح اور درست تصور کرتے ہیں۔
اس کے پیروکار وحدت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ انسانیت کے مشترکہ فائدے کے لیے لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اس عقیدے کے پیروکاروں کی تعداد پچاس سے اسی لاکھ ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بہائی عقیدے کے پیروکاروں کو مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے







