
بھارتی وزیر دفاع اپنی گیڈر بھپکیوں سے باز نہ آئے ۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ریاست گجرات میں بھج فوجی اڈے کا دورہ کیا۔
اسی موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی مہم جوئی کی تو انڈیا کا شدید ردعمل پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو بدل دے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سرکریک سیکٹر میں اپنا فوجی عمل دخل بڑھا رہا ہے اور انفرا سٹرکچر بھی تعمیر کر رہا ہے ۔







