تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی سفیر کو پاکستانی سفیر کا کڑک جواب ، سرعام ذلیل کر دیا

دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں رکھے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی سفیر کے ریمارکس پر اسرائیلی نمائندے کو پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے گرفت کرتے ہوئے کڑک جواب دیتے ہوئے سب کے سامنے اسرائیلی جارحیت کو ننگا کر دیا ۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رائے میں یہ ناقابلِ قبول بلکہ مضحکہ خیز ہے کہ ایک جارح، ایک قابض، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کا مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ملک یعنی اسرائیل اس ایوان کا غلط استعمال کرے اور اس کونسل کے تقدس کی توہین کرے ۔

انہوں نے کہا کہ جناب صدر، لیکن یہ قطعاً حیران کن نہیں ہے۔ یہ ایک قابض ہے جو کسی کی نہیں سنتا؛ کسی کی نصیحت کو اہمیت نہیں دیتا، حتیٰ کہ اپنے دوستوں کی بھی، اگر اب کوئی باقی بچے ہوں؛ یہ تردید کرتا ہے، بلکہ صرف تردید ہی نہیں کرتا بلکہ بین الاقوامی برادری کے اراکین، بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو دھمکاتا ہے؛ یہ عالمی عدالتِ انصاف اور عالمی فوجداری عدالت کی بھی نہیں سنتا، اور اقوامِ متحدہ اور اس کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی دھمکاتا ہے؛ اور یہ سب کچھ وہ بلاخوف و خطر کرتا ہے۔ اس کے حامی، جو بار بار اس کی غیر قانونی کارروائیوں اور بین الاقوامی برادری کی توہین پر آنکھیں بند کرتے ہیں، اسے ڈھال فراہم کرتے ہیں۔ اور ہر قابض کی طرح، باوجود اس کے کہ وہ خود جارح ہے، یہ مظلوم بننے کا ڈھونگ رچاتا ہے۔ لیکن آج یہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button