ٹیکنالوجی

تائیوانی کمپنی گولڈ اپولو کا لبنان کے دھماکے میں استعمال ہونے والے پیجرز بنانے سے انکار

تائیوانی کمپنی گولڈ اپولو نے لبنان کے دھماکے میں استعمال ہونے والے پیجرز بنانے سے انکار کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بانی سو چنگ کوانگ نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ تائیوان کے گولڈ اپولو نے وہ پیجرز نہیں بنائے جو منگل کو لبنان میں ہونے والے دھماکوں میں استعمال کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ منگل کو لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

رائٹرز کے ذرائع کی جانب سے تجزیہ کیے گئے تباہ شدہ پیجرز کی تصاویر میں پیجرز کے پچھلے حصے پر ایک فارمیٹ اور اسٹیکرز دکھائی دیے جو گولڈ اپولو کے بنائے ہوئے پیجرز سے مطابقت رکھتے ہیں۔

تاہم سو چنگ کوانگ نے کہا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے پیجرز یورپ کی ایک کمپنی نے بنائے تھے جسے تائیوان کی فرم کے برانڈ کو استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button