بلاگ

جھنگ میں وباؤں کا ڈیرہ ، انتظامیہ نے اپنی آنکھیں موندھ لی

چوہدری نوید ناصر

موسمی تبدیلی اپنے ساتھ صحت کے لیے بہت سے خطرات لاتی ہے۔

جبکہ جھنگ میں آنکھوں کی وبا پھیل رہی ہے اور یونین کونسلز سے نیوٹریشن سپروائزرز غائب ہونے
سے موسمی تبدیلی سے پیدا ہونے والی بیماریاں آنکھوں کی وباء سے مریضوں میں اصافہ سمیت ہیضہ،اسہال اور ٹائیفائیڈ جبکہ مچھر وغیرہ ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں جیسے ڈینگی،چکن گنیا اور ملیریا وغیرہ شامل ہیں،

جو بڑوں اور بچوں کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ان تمام بیماریوں سے آگاہی ضلع جھنگ کی چار یونین کونسلز میں سکریننگ کے عمل میں لاپرواہی،غفلت برتنے پر محکمہ صحت جھنگ کے افسران نے آنکھیں موندھ لیں،

چار بااثر نیوٹریشن سپروائزرز فرخ حبیب،وریام کلیار،توکل عباس،نصراللہ اپنےسینٹرز،متعلقہ یونین کونسلز پر عرصہ دراز سے ڈیوٹی نہ دیتے ہوئے فرائض میں غفلت کرتے چلا آرہے ہیں۔جس سے متعلقہ یونین کونسلز کے بچوں سمیت آبادیوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ ہے۔

علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے چاروں نیوٹریشن سپروائزرز کی غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ یونین کونسلز،سینٹرز میں محکمانہ آرڈرز کیمطابق تعینات کئے گئے نیوٹریشن سپروائزر کو اصل جائے تعیناتی پر اپنے فرائض ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ سینٹرز علاقوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں علاقہ مکینوں کو صحت کی آگاہی و سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی سکریننگ و موذی وائرس سے بچاؤ سمیت آگاہی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کی سہولیات کے سے متعلقہ سینٹرز کی عوام کو لمحہ با لمحہ باخبر رکھنے اور سکریننگ کے عمل کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ موذی امراض و آنکھوں کی وباء سمیت دیگر وائرس سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button