پاکستان

اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جاسکے گا

حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جاسکے گا اور ملک بھر میں نیشنل بینک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائی جاسکے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رولز میں ترمیم کی سمری وزارتِ داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button