پاکستان

آئی جی پنجاب پولیس نے 3 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 3 ڈی ایس پیزکو معطل کردیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کو معطل کیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی سلیم حیدرشاہ کوکیسز میں ملزمان کوفائدہ اور جھوٹی ایف آئی آر دینے پر معطل کیاگیا جبکہ ڈی ایس پی محمد اسلم کو 2 بےگناہ افرادکو ایف آئی آر میں ناجائز طورپر نامزدکرنے اور ڈی ایس پی شہبازگل کو قبضہ مافیا کے ساتھ سازبازکرنے پر معطل کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button