بھارت لوک سبھا الیکشن: اتر پردیش میں انڈیا اتحاد کے تمام مسلمان امیدوار کامیاب
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے والے تمام مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی کُل 80 نشستوں پر لوک سبھا الیکشن میں انڈیا اتحاد کی جانب سے مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا۔
شہر سہارنپور سے کانگریس جماعت نے عمران مسعود نامی امیدوار کو ٹکٹ دیا جنہوں نے انتخابی میدان میں کامیاب حاصل کی۔ شہر رام پور سے سماجوادی پارٹی نے مولانا محب اللہ ندوی کو الیکشن لڑوایا جو کامیاب قرار پائے۔
غازی پور سے سماجوادی پارٹی نے افضال انصاری کو میدان میں اتارا تھا جنہوں نے اپنے مخالف کو شکست دی۔ شہر کیرانہ سے سماجوادی پارٹی نے اقراء منور حسن کو ٹکٹ دیا جنہوں نے کامیابی حاصل کی۔
کانگریس نے امروہہ سے دانش علی کو امیدوار نامزد کیا تھا جنہوں نے اپنے مخالف کا جم کر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ سنبھل سے امیدوار ضیاء الرحمن بھی کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب بی ایس پی نے تقریباً 22 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا لیکن ان میں سے کسی نے بھی کامیاب حاصل نہیں کی۔