انتخابات

ایودھیا میں مودی کے امیدوار کو شرمناک شکست

ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کرنے کے باوجود مودی کے امیدوار کو انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایودھیا بھارتی ریاست اترپریش کے ضلع فیض آباد کا ایک شہر ہے جہاں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو شکستِ فاش سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

بھاری میڈیا کے مطابق فیض آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدار للوسنگھ کو شکست ہوئی ہے۔ للوسنگھ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں جنہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے۔

بھارت کے لوک سبھا الیکشن 2024 میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے نریندر مودی کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح شکست اور اپنی جیت کا دعویٰ کر دیا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سونیا گاندھی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ واضح ہوگیا انتخابات میں ہمیں مینڈیٹ ملا ہے جبکہ انتخابی نتائح بی جے پی کی واضح ہار ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ عوام نے نریندر مودی اور اس کی نظریے کو مسترد کر دیا، ’بھارت جوڑو یاترا‘ انتخابات میں جیت کی بڑی وجہ ہے، لڑائی آئین کو بچانے کی تھی اور عوام نے نریندر مودی کو جواب دے دیا، انہیں واضح شکست ہوئی ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ 4 جون کو سامنے آنے والے انتخابی نتائج وزیر اعظم مودی کی ’اخلاقی اور سیاسی شکست‘ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button