روشنی

حضرت لال شہباز قلندر کے 772ویں عرس کا آغاز

حضرت لال شہباز قلندرؒ کے772ویں عرس کا آغاز ہوگیا ، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حضرت لال شہباز قلندرؒ کے 772 ویں سہ عرس مبارک آج سے شروع ہوگیا ، ملک کے کونے کونے سے زائرین کی بڑی تعداد سيہون شريف آمد کا سلسلہ جاری ہیں۔

تین روزہ تقریبات کے دوران سگھڑوں کی کچھری ، محفل موسیقی ،ملاکھڑا سمیت دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔

تین ہزار پولیس و رینجز کا اہلکاروں کو مقرر کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی کا عمل جاری ہیں۔

زائدین کی درگاہ میں داخلے سے قبل واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جا رہا ہیں، عرس مبارک کی تقریبات آج سے تین روز تک جاری رہیں گی۔

ثقافت، اوقاف، کھیل اور مختلف محکموں کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں، جس میں سندھ کا ثقافتی کھیل ملاکھڑہ کے مقابلے منعقد ہونگے۔

سگهڑوں کی کچہری ہاتھ کے ہنر، کتابوں کے اسٹالز سمیت لوک موسيقی کی محفل کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

لال شہباز قلندر کی نگری میں دما دم مست قلندر کی صدائیں ہیں اور مزار پر ڈھول اور شرنائے کے ساتھ چادریں چڑھانے کا سلسلے جاری ہیں۔

امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پوليس کی جانب سے سيکیورٹی کے بہتر انتظام کیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے قلندر شہباز کے زائرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی زیر نگرانی امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button