Uncategorized

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ، عابد علی سینچری بنانے میں کامیاب

چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لیے
تیسرے روز پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم کھیل کے پہلے ہی اوور میں تاج الاسلام نے پہلے عبداللہ شفیق کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر اظہر علی کو بھی گولڈن ڈک پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
اس موقعہ پر عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری مکمل کی، عابد علی 107 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button